Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ملک بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ کیلئے پاکستان کا سیٹلائٹ لانچ ہونے کو تیار

پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون اس جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا
شائع 27 مئ 2024 06:53pm

ملکی خلائی ایجنسی پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں وسیع تر انٹرنیٹ کی فراہمی کا خواب چند روز میں مکمل ہوگا۔

سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون اس جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے۔ سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔

satellite

Fast Internet

suparco