Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
شائع 27 مئ 2024 06:45pm

کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا، جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 48 پیسے پر پہنچ گیا۔

ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices