Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی چلے گئے'
شائع 27 مئ 2024 05:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ آج کل وہ متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان سے رابطہ نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اور ساتھیوں کے ساتھ گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی آرام دہ اور معاون ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیاسی ہلچل اور میڈیا کے طعنوں سے بہت دور، اماراتی ریگستان میری روح کو تقویت بخش رہے ہیں۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اجتماعات کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ میرا نجی دورہ ہے اور میں اپنے اور اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تیراکی، جم، مالز، کروزنگ، ٹور اور عربی کھانے اور ایسپریسو کافی میرے شراکت دار ہیں۔ میں اپنے قیام کو مزید چند راتوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں اپنی بہترین صحت اور موڈ میں ہوں اور اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

شیر افضل مروت کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنیقد کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران پذیر نامی صارف نے لکھا، ’خان صاحب جیل میں، خود ان کے نام سے ایم این اے بن کر عرب کے ریگستانوں میں مزے کر رہیں‘۔

رؤف چوہدری نے لکھا ’آپ کو ایم این اے کی سیٹ چاہیے تھی جو مل گئی باقی سب جاۓ بھاڑ میں‘۔

قیصر محمود چوہدری نے لکھا کہ ’عمران خان اور پی ٹی ائی کو چھوڑیں اس نے تو اپ کو ایم این اے بنا دیا، لیکن اپ کا پرسنل سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ وجاہت اغوا ہے اور اپ امارتی ریگستانوں میں مزے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ویسے یہ آپ کے لئے شرمندہ ہونے کی بات ہے۔‘

مسٹر جونی نامی صارف نے لکھا کہ ’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تک جیسے عہدے گئے آپ بھی چلے گئے یہ کتنی افسوس کی بات ہے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالا گیا ہے اور پارٹی قیادت سے ان کے اختلافات عروج پر ہیں۔

UAE

Sher Afzal Marwat