Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک بھر میں زبردست بارشیں ہونے والی ہیں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی تاریخیں بتا دیں
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 06:53pm

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اس میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے 28 مئی سے یکم جون تک بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاوراور مردان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں راتیں بھی گرم، 31 مئی کو درجہ حرارت خطرناک ہونے کی پیشگوئی

مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔

28 اور 29 مئی کو کراچی ٹھٹھہ بدین اور حیدآباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

دوسری جانب پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Rain

Karachi Rain

kpk rain

Balochistan Rain

Sindh Rain