Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید گرمی سے پولیس افسر سمیت 2 جاں بحق

اختر حسین دوران ڈیوٹی بے ہوش ہوگیا تھا، اوکاڑہ میں نمازی چل بسا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 05:19pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حیدرآباد میں شدید گرمی نے پولیس افسر کی جان لے لی، دوسری جانب اوکاڑہ میں ایک نمازی بھی گرمی کے باعث انتقال کرگیا

حیدرآباد کے تھانہ قاسم آباد پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اختر حسین دوران ڈیوٹی بے ہوش ہوگیا۔

کراچی میں لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب بھتہ خور رقم سمیت گرفتار

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بے ہوش ہونے پر پولیس افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انتقال کی تصدیق کردی۔

کراچی کے مختلف مقامات میں مبینہ پولیس مقابلے، 15 ملزمان گرفتار

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اختر حسین کو گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک ہوا جو موت کا سبب بنا۔

پولیس افسر کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، انتقال کر جانے والا پولیس افسر حیدرآباد کے علاقے جی او آر کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں شدید گرمی اور حبس کے باعث نمازی جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دینے کی کوشش کی مگر نمازی جانبر نہ ہوسکا۔

Hyderabad

Heatwave

Police Officer Died