Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیچی،ایک پاور ہاوس گرمیوں کا پھل

آم، تربوز اور خربوزے کے ساتھ لیچی بھی موسم گرما کا پھل ہے
شائع 27 مئ 2024 02:20pm

لیچی ایک لذیز پھل ہے جس کی چھال سرخ رنگ کی ہوتی ہے۔ اندر سفید گودا اور ایک گٹھلی ہوتی ہے۔ اس کا اصل وطن چین ہے، تاہم اب دنیا کے اکثر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔اسے خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

آم، تربوز اور خربوزے کے ساتھ لیچی بھی موسم گرما کا پھل ہے، جس کے کچھ حیرت انگیز فوائد ایسے ہیں جس سے شاید آپ لا علم بھی ہوسکتے ہیں

لیچی کا سب سے اہم فائدہ اس کے اندر پانی کی زیادہ مقدار کا ہونا ہے۔ جوکہ اس کے اندر82 فیصد پایا جاتا ہے۔ یہ خصوصیت اسے ہیٹ میں ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے بہترین انتخابوں میں سے ایک بناتا ہے۔

گرمیوں کے دوران جسم کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے، میٹابولک فنکشن کے سپورٹ، اور دی ہائیڈریشن سےبچنے اور اس سے متعلقہ ایشوز جیسے سر درد، تھکاوٹ، اور خشک جلد وغیرہ کے لیے ہائیڈریش بہت ضروری ہے۔

لیچی وٹامن سی کا ایک سپرب ذریعہ ہے۔ وٹامن سی جسم میں ٹشوز کی مرمت،کولیجن کی تشکیل، اور آئرن کو جذب کرنےاور افزائش کے لیے لازمی ہے۔

یہ ہمارے جسم کے مدافعاتی نظام کو تقویت دیتی ہے،جوکے گرمیوں کے دنوں میں خصوصی طور پرفائدہ مند ہے۔ جب ہمارا جسم انفیکشن اور ہیٹ سےتعلق رکھنے والی بیماریوں کے لیے زیادہ حساس ہوتا ہے۔

لیچی اینٹی آکسیڈنٹ کے ساتھ فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹو اسٹریس سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹ خلیوں کو ٹوٹنے سے بچانے، انفلیمیشن کو کم کرنے،اور دل کی بیماریوں کے خطرات جیسے دل کی بیماریوں اورکینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

پانی کے اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹ کا امتزاج آپ کی جلد کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔

ہائیڈریٹ اسکن زیادہ جوان نطر آتی ہے، جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ سورج کی مضررساں شعاعوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید یہ کہ، لیچی کے اندر وٹامن سی کولیجن کی پروڈکشن کو سپورٹ کرتی ہے، جو کہ جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور بڑھتی عمر کی عامات کو کم کرتا ہے۔

لیچی فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے،جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور قبض ہونے سے بچاتا ہے، جوکہ گرمیوں کے مہینوں کا ایک عام مسئلہ ہے، جب ہماری غذا اورہائیڈریشن کی سطح میں اتار چڑھاو رہتا ہے۔

یہ ایک کم کیلوریز والا پھل ہے۔ جوکہ بہت زیادہ کیلوریز شامل کیے بغیر میٹھا کھانے کی خواہش پوری کرتا ہے۔۔ اس میں پائی جانے والی قدرتی شکر، فوری توانائی پہنچاتی ہے، جبکہ اس کے فائبر کے اجزاءآپکے پیٹ کو بھرے رہنے کا احساس دیتا ہے۔

لیچی میں پوٹاشیم ہوتا ہے، جو کہ دل کے افعال کی بہتر کارکردگی اور بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ جسم میں سوڈیم کی سطح کومتوازن رکھتا ہے،ہائپر ٹینشن کے خطرے کو کم کرتا ہے اور دل کی صحت کو پروموٹ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ لیچی غذائیت، جیسے پوٹاشیم، آئرن، فاسفورس،اور کوپر کا اچھا ذریعہ ہے،جو ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دسترخوان

lifestyle

summerfruit