Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی کے مختلف مقامات میں مبینہ پولیس مقابلے، 15 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کر لیے
شائع 27 مئ 2024 12:55pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: روئیٹرز/ فائل فوٹو

کراچی پولیس نے ڈکیتی کی مختلف واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس مقابلوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ مبینہ پولیس مقابلوں میں آٹھ زخمی سمیت پندرہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھینےگئے دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر چار میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو زخمی سمیت چھ ڈاکو گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ادھر نارتھ ناظم بلاک یو میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت تین ڈاکو پکڑے گئے ہیں۔

ڈیفنس میں سیلون مالکن پر فائرنگ

نیوکراچی خمیسو گوٹھ میں پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمی سمیت چار ڈاکو دھر لیے گئے ہیں۔

پنجاب میں ماں 4 کمسن بچوں کو لاوارث چھوڑکر چلی گئی

دوسری جانب سعدی ٹاون، جیل چورنگی، نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

karachi

police

Arrested

Dacoits