Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز

پاپوا نیو گنی کی حکومت نے جانی و مالی نقصان کے بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 01:14pm

پاپوا نیو گنی میں جمعہ کو شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سو مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔ دور افتادہ علاقے میں رونما ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے اموات کی تعداد تبدیل کی جاتی رہی ہے۔ ابتدا میں حکومت نے 100 ہلاکتیں بتائی تھیں۔ پھر یہ 300 اور 670 ہوئیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید لاشیں ملنے پر اب بتایا جارہا ہے کہ کم و بیش 2 ہزار افراد مٹی کے تودوں میں زندہ دفن ہوگئے تھے۔

پاپوا نیو گنی کے نیشنل ڈزاسٹر سینٹر نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے دو ہزار افراد زندہ دفن ہوئے، عمارتوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ اس سانحے سے ملک کی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Papua New Guinea

LANDSIDING

2000 BURIED ALIVE

LETTER TO UN