Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان، ایک دوسرے کو بچاتے دو کم سن بھائی دریا میں ڈوب گئے

عمریں 7 اور 12 سال تھیں
شائع 27 مئ 2024 11:40am

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی خیسور میں دو بھائی دریا میں ڈوب گئے۔ دونوں کی عمریں 7 اور 12 سال ہیں۔ ایک بھائی ڈوبنے لگا تو دوسرا اُسے بچانے کے لیے دریا میں کود گیا۔

دونوں بھائیوں کی لاشیں اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر نکالیں۔

کڑی خیسور میں کچہ پارو خیل سے تعلق رکھنے والے کم سن بھائیوں کی لاشیں علاقے میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

Dera Ismail Khan

drowned

TWO MINOR BROTHERS