Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیانات اور شواہد دے دیے، پولیس میرے شوہر کو گرفتار کرے، زینب جمیل کا مطالبہ

سابق ماڈل اور اداکارہ کو چند روز قبل فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا ہے
شائع 27 مئ 2024 10:47am

سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم کیے ہوئے چار دن ہوچکے ہیں مگر پولیس نے اب تک مجھ پر قاتلانہ حملہ کرانے والے میرے شوہر کو گرفتار نہیں کیا۔

سابق ماڈل اور اداکارہ کو چند روز قبل خط بھی ملا تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ خط میں اس کے شوہر کی طرف سے ممکنہ حملے کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

زینب جمیل نے متعلقہ اداروں سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شواہد کے ہوتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ پولیس کے پاس اس کی گرفتاری کا جواز موجود ہے۔

زینب جمیل کو چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفینس سوسائٹی میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔ کئی گولیاں لگنے سے اس کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ اب اسپتال میں وہ قدرے بہتر حالت میں ہے۔

زینب جمیل پر حملے کے کیس میں پولیس نے اس کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس اب تک ایسے شواہد تک نہیں پہنچی جن کی بنیاد پر زینب جمیل کے شوہر کو گرفتار کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :

دو  بار پلاسٹک سرجری کروانے  کے بعد اداکارہ کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اداکارہ زینب جمیل کا دینِ اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے کا اعلان

ZAINAB JAMIL

WOUNDED IN ATTACK,

INACTION OF POLICE