Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ اور بھارتی گلوکار کی شادی؟

بھارتی میڈیا کے دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی
تصویر بذریعہ: ہانیہ عامر آفیشل/ انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: ہانیہ عامر آفیشل/ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر معروف اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جو کہ مداحوں میں تجسس کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

تاہم ان دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کے حوالے سے ایک ایسی ہی خبر دی گئی ہے، جس میں ڈیٹنگ سے متعلق بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے بادشاہ اور ہانیہ عامر کے درمیان بڑھتی قربتوں پر کافی چرچہ کیا جا رہا تھا۔ تاہم حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کو انٹرویو دیا گیا تھا۔

اس انٹرویو میں ہانیہ کی جانب سے اس وقت ان کے پسندیدہ گانے سے متعلق پوچھا گیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’گاڈ ڈیم“ اس وقت میرا پسندیدہ گانا ہے۔

جبکہ تجسس بھرے سوال پر ہانیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں! یہ ایک اچھا گانا ہے۔ مگر کئی بار میں سوچتی ہوں کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ اگر میں ہوتی، تو میں ایسی کئی افواہوں سے دور رہتی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس پوسٹ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جس میں ہانیہ نے لکھا تھا کہ ’چندیگڑھ سے ریسکیو مل گیا ہے‘۔

جبکہ اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی اور بادشاہ کی تصویر بھی اپلوڈ کی تھی، جس پر بھارتی میڈیا متوجہ ہوا تھا۔

واضح رہے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہانیہ عامر اور بادشاہ سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں، جس میں اداکارہ اور بادشاہ کے درمیان قربتیں بڑھنے سمیت، شادی تک کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے۔

کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر پر اثرانداز ہوتی ہے

تاہم ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہنا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں۔ جبکہ اپنی دوستی سے متعلق ہانیہ نے کہا کہ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ مجھے لگتا ہے بادشاہ نے تمہارے پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔

اس بات پر ہانیہ حیران ضرور ہوئیں اور کہا کہ سچ میں؟ جس کے بعد اکاؤنٹ چیک کرنے پر ہانیہ کو علم ہوا کہ گلوکار نے انہیں ڈی ایم کیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے ذہنی صحت سے متعلق انکشاف کر دیا

جبکہ بادشاہ سے متعلق ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا انسان اور اچھا دوست ہے، اگر میں سوشل میڈیا پر زیادہ پوسٹنگ نہ کروں تو بادشاہ تجسس کے باعث دریافت ضرور کرتا ہے، کہ کیا ہوا؟

Indian

singer

social media

Pakistani Actress

hania amir

rumors

Badshah