ملک ریاض کے بیان پر سابق صدر عارف علوی کا ٹوئٹ: ’پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا‘
سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کہا کہ ہے کہ ’پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلس کررکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے‘۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ملک ریاض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟‘
عارف علوی نے مزید کہا کہ بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے، ہم وفادار پاکستانی جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے’۔
انہوں نے اپنی طویل ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو، قوموں کی برادری میں عزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے، میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے اپنے وطن کو‘۔
سابق صدر نے کہا کہ ’یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہو گا، اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر ’عمران خان‘ کھڑا ہے، قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔
Comments are closed on this story.