امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک، بیسیوں زخمی
امریکا کی متعدد ریاستیں آج کل موسم کی شدت کا شکار ہیں۔ کہیں شدید گرمی پڑ رہی ہے تو کہیں جھکڑ چل رہے ہیں۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور ارکنسا میں طاقتور بگولوں نے تباہی مچادی۔
شدید ناموافق موسم کے باعث رونما ہونے والے حادثات کے باعث اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ کئی ٹرک بھی اُلٹ پلٹ گئے۔ متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے تار گرگئے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
امریکا میں خراب موسم کے باعث 1600 سے زائد پروازیں منسوخ، 1200 میں تاخیر
امریکا میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، 75 زخمی
Comments are closed on this story.