سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت پر رضامندی ظاہر کی ہے، ایرانی میڈیا
اس دورے کی تاریخ سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کی دعوت کا مثبت جواب دینے کے بعد اس دورے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے ابھی تک اس دورے کی تاریخ سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین 7 برس سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد گزشتہ برس ہی سفارتی تعلقات بحال ہوئے اور سفارت خانے دوبارہ کھولے گئے۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا سعودی ولی عہد محمد کے دورہ ایران کی خبر دے چکا ہے جس کے بعد اس ضمن میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.