Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حماس کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کا جوابی وار: رفح اور غزہ کے دیگر علاقوں پر مزید بمباری

اسرائیلی فورسز نے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، فلسطینی میڈیا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 10:59am

گزشتہ روز حماس کی جانب سے اسرائیل کے مختلف حصوں پر راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے رفح اور غزہ میں اپنے فضائی حملوں میں مزید اضافہ کردیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 75 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر بھی حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ صہیونی فوج کی بمباری سے پناہ گزین کیمپ میں آگ بھی لگ گئی۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ بیشتر شہادتیں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔ شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر مکانات کی تباہی کے بعد محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے جنوبی غزہ میں پناہ لے رکھی ہے جہاں وہ کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ان کیمپوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خوراک کی قلت کے باعث اس علاقے میں بہت بڑے انسانی المیے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے خبردار کرتے رہے ہیں۔ ان فلسطینیوں کے لیے رہائش کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔ صحتِ عامہ سے متعلق مشکلات کے باعث ان کا ڈھنگ سے جینا دوبھر کردیا ہے۔

Tel Aviv

Israel Attack on Rafah

Israel Gaza War

HAMAS ATTACKS