Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ربیکا خان اور حسین ترین زندگی کے نئے سفر پر

دونوں کی منگنی پر بے حد خوش, مداحوں کا انتظارختم
شائع 27 مئ 2024 08:47am

مشہور، خوبصورت اورنوجوان پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر، ربیکا خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست حسین ترین کے ساتھ منگنی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد دونوں سرخیوں کی زینت بن گئے تھے۔ اس ٹک ٹاکر جوڑی کے مداح اس دن کا انتظار گزشتہ چند سالوں سے بے صبری سے کر رہے تھے۔

اب جب دونوں نے یوٹیوب پر اپنی“ بات پکی“ ویلاگ پوسٹ کیا۔ تو ان کی تصاویر دیکھ کر وہ بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

ربیکا خان نے اپنے خوبصورت ”بات پکی“ پروگرام کی حیرت انگیز ایچ ڈی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز میں ربیکا نے بھرپور کام والی سفید پشواز زیب تن کر رکھی ہے، جبکہ حسین نے ربیکا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سفید کُرتے اورپاجامے کا انتخاب کیا ہے۔

ربیکا خان پاکستان کے مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز حاصل کیے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 5.5 ملین ، ٹک ٹاک پر 9.6 ملین اور 2.29 ملین فالوورز ہیں۔

Celebrities

social media

Youtuber

lifestyle

TIK TOK