Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

شہبازشریف نے ناروے کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 09:57pm

وزیراعظم شہبازشریف نے ناروے کے وزیر اعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا جبکہ شہبازشریف نے اپنے ناروے کے ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ناروے کے ہم منصب جونس گیہرسٹور کے ساتھ ایک بہترین ٹیلی فون کال ہوئی اور اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ناروے کا یہ اصولی فیصلہ ان بہادر فلسطینی عوام کے لیے امید اور یکجہتی کا مضبوط پیغام دے گا جو 75 سال سے اسرائیل کی بربریت اور ظلم و جبر کو برداشت کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ 2 ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔

ناروے، آئر لینڈ اور اسپین کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیل نے سفیر واپس بلالیے

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے سے دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے لیے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بہادر، معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی جو گزشتہ 76 برسوں سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں رہنماں میں دونوں ممالک کے تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز یف نے کہا تجارت اور سرمایہ کاری میں ناروے کے وزیراعظم کے مشکور ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عالمی برادری فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست تسلیم کرے، قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ناروے کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دے دی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Norway

PM Shehbaz Sharif

NORWAY TO RECOGNIZE PALESTINE

norway prime minister

jonas gahr store