Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹرمپ کا سوال ’بدترین صدر کون؟‘ مجمع کا جواب ’تم ہی تو ہو!‘

سابق امریکی صدر کو لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن سے خطاب کے دوران زبردست ہوٹنگ کا سامنا
شائع 26 مئ 2024 06:10pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کی شب ایک بڑے کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہیں۔

لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان پر آوازے کسے جاتے رہے۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے ان کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔

سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا عہدِ صدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں مین بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار ان کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔

Criticism

DOANLD trumP

LIBERTARIAN NATIONAL CONVENtion