Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لنگی پہنی خاتون کی لندن کی سڑکوں پر اٹھکیلیاں، لوگوں نے نظریں چرالیں

اسٹور کا کیشیئر بھی خاتون کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا
شائع 26 مئ 2024 04:21pm

لندن کی سڑکوں پر لنگی پہن کر پراعتماد انداز میں گھومنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹاگرام پر یہ ویڈیو ویلری دانیا نامی خاتون نے پوسٹ کی جو کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلپ میں، ویلری ایک سادہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی چیکر والی لنگی میں لپٹی نظر آئیں۔

انہوں نے دھوپ والے چشمے بھی لگا رکھے تھے۔

جب وہ شہر میں ٹہلتی ہوئی ایک گروسری اسٹور میں داخل ہوتی ہیں تو اردگرد موجود لوگوں نے انہیں حیران نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔

اسٹور کا کیشیئر بھی ان کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا۔

london

Lungi