Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں گاڑی کھائی میں جاگری، 3 خواتین اور ایک بچی جاں بحق ، 7 زخمی

ق گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں گری، ریسکیو ذرائع
شائع 26 مئ 2024 04:17pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے تھانہ سراغر کی حدود لروژہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری۔

ٹانک میں ہوئے اس اندوہناک حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچی جاں بحق، جبکہ 7 خواتین زخمی ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں گری، زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا ہے۔

bus accident

Tank