Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچپن کا ایک اور یادگار گانا چاہت فتح علی خان کی نظروں میں، سوشل میڈیا صارفین پریشان

شادی کی تقریب میں بچپن کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل
شائع 26 مئ 2024 04:11pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

چاہت فتح علی خان جہاں اپنی گلوکاری کی بدولت وائرل ہیں وہیں اب ان کا ایک اور گانا سوشل میڈیا صارفین میں حیرانگی کا باعث بن رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں چاہت فتح علی خان شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کرتے دکھائی ہیں، تاہم ان کا پُر جوش انداز حاضرین محفل کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچپن میں گنگنایا جانے والا گانا ’اکڑ بکڑ ببمے بو‘ یہ دلچسپ گانا چاہت فتح علی خان اپنی دھن میں گنگنا رہے تھے۔

میرے لیے کم سن لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے، چاہت فتح علی خان

بچوں کا پسندیدہ گانا چاہت فتح علی خان نے کیوں منتخب کیا، اس کی وجوہات تو معلوم نہ ہو سکی تاہم اب بچے اس گانے کو اس انداز میں گنگنانے پر چاہت فتح علی خان سے ضرور خفا ہوں گے۔

دوسری جانب اسی محفل میں جب چاہت فتح علی خان گنگنانا شروع ہوئے تو حاضرین محفل میں بیٹھا نوجوان بھی حیران و پریشان ہو کر چاہت فتح علی خان کو تکتا رہا۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Instagram

Viral Video

Song

Chahat Fateh Ali Khan