Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچھ مردوں نے رابطہ کیا اور۔۔۔‘، فیصل قریشی کو ہم جنس پرستی کی آفر کا انکشاف

اداکار کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 26 مئ 2024 03:59pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سوشل میڈیا معروف اداکاروں سے متعلق دلچسپ خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جن میں اداکاروں کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار فیصل قریشی کی جانب سے دوران انٹرویو ایک ایسا انکشاف کیا گیا ہے، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار جو کہ ڈرامہ ’خئی‘ سمیت کئی ڈراموں میں مقبول ہو چکے ہیں اور اداکاری کے باعث نئے کرداروں کے نام سے جانے جانے لگے ہیں، وہیں اب انٹرویو کے باعث بھی توجہ خوب سمیت رہے ہیں۔

ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستانہ خبروں پر بھی تبصرہ کیا ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور بطور مسلمان دین اسلام انہیں ہم جنس پرستی حرام قرار دے چکا ہے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اللہ نے جس مقصد کے لیے عورت اور مرد کو بنایا ہے، وہ اہم ہیں، قرآن پاک میں بھی صرف 2 جنس کا ہی ذکر ہے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ وہ کسی مرد کو بھائیوں کی طرح گلے لگا سکتے ہیں، انہیں بھائی ہونے کے ناطے گالوں پر بوسہ دے سکتے ہیں، لیکن اگر وہی مرد انہیں کسی اور نظر سے دیکھے تو وہ اسے تھپڑ رسید کر دیں گے۔

مبینہ ہم جنس پرست کرن جوہر بنا شادی کے باپ کیسے بنے؟

اسی پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی کی جانب سے انکشاف میں کہنا تھا کہ کچھ مردوں نے اس طرح کے تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس پر انہیں ہنسی آئی۔

فیصل کا کہنا تھا کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کچھ مردوں کی جانب سے انہیں میسجز بھی بھیجے گئے، تاہم اداکار نے فورا انہیں بلاک کر دیا۔

اس سب میں فیصل قریشی کی جانب سے ان مردوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں شئیر کی گئیں، جس میں کہنا تھا کہ کچھ انڈسٹری کے مردوں کی جانب سے ہم جنس تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

Faysal Qureshi

Industry

showbiz celebrities

actors