’جنات نے فون ہیک کرلیا‘، سیکیورٹی ماہر کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا
جنات سے متعلق جب کبھی ذکر آتا ہے، تو اکثر و بیشتر انسان خوف کا شکار ہو جاتا ہے، جبکہ اسی خوف کے عالم میں وہ تنہائی سے بھی ڈرنے لگتا ہے۔
تاہم حال ہی میں جنات سے متعلق ایسی خبر وائرل ہوئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہکا بکا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مراکش سے تعلق رکھنے والے انفارمیشن کے ماہر امین رغیب کی جانب سے جنات سے متعلق ایک دعویٰ کیا گیا ہے۔
امین رغیب کا انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں اس کا اسمارٹ فون چیک کردوں کہ اس کی نگرانی تو نہیں کی جا رہی ہے؟
مزید بتاتے ہوئے امین کا کہنا تھا خاص طور پر اس لیے بھی کہ وہ شخص ایک لڑکی سے محبت کے رشتے میں بھی تھا۔ اسے شک تھا کہ کوئی ٹریکنگ ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لیے اس کے فون تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
بنا ہاتھ کے پیدا ہونے والے بچے کو ’آئرن مین‘ کا ہاتھ مل گیا
امین راغب کا پوسٹ میں کہنا تھا میں نے اس شخص کا فون بہت احتیاط سے اس لیے بھی چیک کیا کہ وہ ایک معروف شخصیت ہے، لیکن میں فون چیک نہ کر سکا، کیونکہ مجھے اس میں کچھ نہ ملا۔
پوسٹ میں امین راغب نے کہا جب بھی اس نے فون پر دکھائی دینے والی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔اپنے دعوے میں بتایا کہ ایسی صورتحال قابل اعتبار نہیں ہوتی، کیونکہ زیر بحث شخصیت رقیہ شریعیہ کے سیشن کر رہاہے۔
اس شخص کو بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا فون ہے جو کہ راز ہے، راز کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکے گا۔
آئی ٹی ایکسپرٹ بھی اس فوج کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں،جبکہ دعوے میں کہنا تھا کہ جنات نے فون ہیک کر لیا ہے، مطلوبہ معلومات کا نشان ہی مٹا دیا ہے۔
رات کے وقت نومولود بچوں کو کمرے میں اکیلے کیوں نہیں چھوڑنا چاہیے؟
جبکہ اس شخصیت نے دعوی کرتےہوئے انکشاف کیا کہ اس فون کو چیک کرنے کے بعد رات کے وقت دھم گھٹنے جیسی صورتحال محسوس ہو رہی تھی، رات کو جنات اس کا سانس بند کر رہے تھے کیونکہ اس نے فون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین بھی امین راغب کے اس پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.