Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائی وے کے ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، 11 ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سیتاپور کے زائرین پورنا گری جارہے تھے، حادثہ شاہ جہاں پور کے نزدیک ہوا
شائع 26 مئ 2024 02:39pm

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہائی وے پر بنے ہوئے ہوٹل (ڈھابے) پر کھانا کھانے والے زائرین پر تیز رفتار ٹرک چڑھ گیا۔ 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پتھروں سے لدا ہوا ٹرک پلٹنے سے کئی افراد کچل گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ہفتے کی رات گیارہ بجے سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین پورنا گری جارہے تھے۔ راستے میں شاہ جہاں پور کے نزدیک اُن کی بس ایک ڈھابے پر رُکی۔ سب کھانا کھانے کے لیے بس سے اُتر آئے۔

ابھی وہ سڑک سے محض چند گز دور بچھی ہوئی چارپائی اور تخت پر بیٹھ کر کھانا کھا ہی رہے تھے کہ پتھروں سے لدا ہوا تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہا اور سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی بس سے ٹکراتا ہوا اُن سب پر چڑھ گیا۔ ٹرک کے پلٹنے پر اُس کے نیچے دبنے والوں کی لاشیں مکمل طور پر ناقابلِ شناخت ہوگئیں۔

ٹرک کے نیچے دب جانے والوں کی انتہائی مسخ لاشیں نکالنے کے لیے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو بھاری مشینری طلب کرنا پڑا۔

Uttar Pradesh

HIGHWAY HOTEL

ROADSIDE DHABA

SITAPUR

PURNAGIRI

SHAHJEHANPUR