Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی شخص سڑک پر آنے والا ہے، ہاردک پانڈیا کی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ وائرل

ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کی طلاق سے متعلق خبر وائرل
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 03:17pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، آئی پی ایل/ دائیں طرف، بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، آئی پی ایل/ دائیں طرف، بھارتی میڈیا

بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا جہاں آئی پی ایل میں کئی تنازعات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب اپنی اہلیہ کے باعث بھی وائرل ہیں۔

حال ہی میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان دوریوں سے متعلق خبر گرم ہے۔

تاہم اب کھلاڑی کی اہلیہ اداکارہ نتاشا کی جانب سے بھی اب ردعمل سامنے آ گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو مزید تجسس میں مبتلا کر رہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نتاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹوری اپلوڈ کی تھی، جس میں نتاشا نے طلاق سے متعلق خبروں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

نووجوت سنگھ سدھو نے بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو ’کتے‘ سے تشبیہہ دے دی

ماڈل اور اداکارہ نتاشا کی جانب سے اسٹوری میں کہنا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔ اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام

واضح رہے اداکارہ اور ہاردک پانڈیا سے متعلق ریڈ اٹ پر ایک پوسٹ نے توجہ حاصل کر لی تھی۔

ریڈٹ پر لکھی جانے والی پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں مگر ہاردک پانڈیا اور ان کی بیوی ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کررہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے.

Indian Media

Divorce

hardik pandya

Indian Cricketers

rumors

natasha