Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف امریکی گلوکارہ منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

اداکارہ نے گرفتاری کے وقت کی ویڈیو شئیر کر دی
شائع 26 مئ 2024 01:33pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج مشکل میں پڑ گئی ہیں، اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں چلنے والے واقعات کی بنا پر بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

جبکہ گلوکارہ کے کپڑے اور اسٹائل بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتا ہے، تاہم اس بار گلوکارہ کے حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکی مناج کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام مین نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیفول ایئرپورٹ پر گلوکارہ کے پاس سے منشیات ملنے پر اداکارہ کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے 25 مئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے، جب نکی مناج نیدرلینڈز میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچی تھیں، تاہم سوشل میڈیا گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

جس میں پولیس افسر کو گلوکارہ کی گاڑی کے پاس دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کہہ رہا ہے ’ یو آر انڈر اریسٹ’ اسی دوران پولیس افسران گلوکارہ کو گاڑی سے باہر اتر کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کرتے رہے۔

بنا ہاتھ کے پیدا ہونے والے بچے کو ’آئرن مین‘ کا ہاتھ مل گیا

نکی مناج کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ یہ مجھے ہر شو میں شرکت سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرے دیکھنے سے پہلے ہی انہوں نے میرا بیگ مجھ سے لے لیا۔ ایئرکرافٹ میں رکھ بھی دیا تھا، اور اب یہ انتظار کر رہے ہیں کسٹمز کا۔

یہ کچھ دکھائی دیتا ہے، جب لوگ بھاری رقم ادا کرنے کے بعد بھی دورے کو ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔ ساتھ ہی نکی مناج نے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ غیر قانونی ہے۔

singer

Airport

Netherlands

Arrested

drugs

Nicki Minaj