Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

کویتی اور قطری سفرا نے وزیرتاعظم کو خط پیش کئے
شائع 26 مئ 2024 12:50pm

سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

کویتی سفیر نے کویت کے امیر کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کا خط پیش کیا۔

سعودی عرب اور امارات پاکستان میں سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں ، وزیراعظم

قطری سفیرنے بھی وزیراعظم کو امیر قطر کا خط پیش کیا۔

قطری سفیر کے مطابق امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

Pakistan Visit

Kuwait Emir

Qatar Emir