Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کو ہٹانے کیلئے بھارتی قیادت مالدیپ کی طرف جھکنے لگی

دوطرفہ تعلقات میں نومبر سے کشیدگی کے بوجود حکمتِ عملی تبدیل، بھارت آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بے تاب
شائع 26 مئ 2024 12:04pm

مالدیپ نے کہا ہے کہ بھارت اُس سے آزاد تجارت کے ایک بڑے معاہدے کی تیاری کر رہا ہے۔ مالدیپ کے وزیر محمد سعید نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔

مالدیپ کے معاشی ترقی اور تجارت کے وزیر محمد سعید نے دارالحکومت مالے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مالدیپ زیادہ سے زیادہ ملکوں سے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

بھارت اور مالدیپ ساؤتھ ایشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے پہلے ہی جُڑے ہوئے ہیں۔ اب آزاد تجارت کا دو طرفہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں جب مالدیپ کے چند وزرا کے علاوہ منتخب ارکان نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشادویپ کے دورے کا تمسخر اڑایا تھا۔

کشیدگی بڑھنے پر مالدیپ کے صدر محمد معزو نے چین کی طرف واضح جھکاؤ دکھایا تھا۔ جب بھارت نے اپنے باشندوں کو مالدیپ کی سیاحت سے گریز کا مشورہ دیا تو محمد معزو نے چین سے کہا تھا کہ وہ اپنے سیاحون کو مالدیپ بھیجے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مالدیپ میں تعینات بھارتی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم بھی دیا تھا۔

چین نے مالدیپ میں خاصی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بھارت نہیں چاہتا کہ مالدیپ میں چین کا اثر و رسوخ بڑھے۔ اس مقصد کے لیے بھارت بھی وہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

قومی پرچم کی توہین پر بھارت کے شہری مالدیپ کی خاتون سیاستدان پر برہم

کسی کی مداخلت قبول نہیں، مالدیپ کے صدر کا بھارت کو پھر انتباہ

سیاحت کے محاذ پر بھارت اور مالدیپ آمنے سامنے

india

modi

Free Trade Agreement

MUIZZU

MALDEIVES