Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلعت حسین کا انتقال، بیٹے اور ڈرائیور نے کیا بتایا؟

نمازہ جنازہ اور تدفین کب ہوگی
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 04:34pm

مرحوم لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے انتقال پر جہاں شوبز انڈسٹری اور ملکی سیاست قیادت و عوام غمگین ہیں وہیں ان کے ڈرائیور بھی کرب میں مبتلا ہیں۔

طلعت حسین کے ڈرائیور نے آج نیوز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کافی عرصے سے طلعت حسین صاحب کے ساتھ ہوں اور ڈیوٹی کر رہا ہوں، طلعت حسین بہت اچھے انسان تھے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ طلعت صاحب نے ہمیشہ ہمارا بہت خیال رکھا۔

طلعت حسین کی زندگی پر اک نظر

ڈرائیور کے مطابق طلعت حسین کئی ماہ سے بیمار تھے، وہ گزشتہ ڈیرھ ماہ سے کچھ زیادہ بیمار ہوگئے تھے۔

ڈرائیور نے یہ بھی بتایا کہ طلعت حسین کا جسد خاکی چھیپا منتقل کردیا گیا ہے، وہاں ان کوغسل دیں گے۔

نمازہ جنازہ اور تدفین

طلعت حسین کے بیٹے اشعر حسین نے بتایا ہے مرحوم کی نمازِجنازہ عصر میں عائشہ مسجد میں ہوگی، اور تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

اشعر حسین نے بتایا کہ تمام فیملی ممبرز کراچی پہنچ چکے ہیں۔

اشعر حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا ابو سے سب محبت کرتے ہیں، والد کو دعاؤں میں یاد رکھئے گا، آرٹسٹ کو لوگ بھول جاتےہیں، آرٹسٹ کو خوشی تب ملتی ہے جب انہیں سراہا جاتا ہے۔

Talat Hussain

Talat Hussain Died

Talat Hussain Funeral