Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوٹ تھے‘، انتقال پر ملک کے سینئیر اداکاروں کا آج نیوز پر اظہار افسوس

'وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا'
شائع 26 مئ 2024 11:27am

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں طلعت حسین کے انتقال پر سوگ کا عالم ہے، سینئیر اداکاروں کی جانب سے ان کی وفات پر تعزیتوں اور دعاؤں کا سلسلہ جا ری ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین باکمال اور بڑی شخصیت تھے، وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔

سینئیر اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ طلعت حسین ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کا انتقال شوبز انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے، طلعت حسین بہت نفیس انسان اور بہترین اداکار تھے۔

بھارتی فلم ’’ہمارے بارہ“ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ایک کوشش

بہروز سبزواری نے آج نیوز کو بتایا کہ طلعت حسین کے ساتھ میرا 50 سال کا تعلق تھا، طلعت حسین شفیق انسان تھے، ان سے بہت سیکھا ہے۔

بپروز سبزواری نے کہا کہ طلعت حسین کی وجہ شہریت ریڈیو تھا، وہ ایک عظیم انسان تھے، طلعت حسین خود ایک انسٹی ٹیوشن تھے، بہت سےاداکاروں کو انہوں نے ہی اداکاری پڑھائی۔

BUSHRA ANSARI

behroz sabzwari

Talat Hussain

Talat Hussain Died

Jawed Sheikh