Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خصوصی سرمایہ کاری کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری

سرمایہ کاری سے متعلق احول کو بہتر بنانے کا عزم
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 09:24am

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کونسل کے اس دسویں اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کی۔ کمیٹی نے مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور نجکاری مہم احسن طریقے سے آگے بڑھانے پر ایس آئی ایف سی اور اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی کابینہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے معاشی پیش رفت کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نج کاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور نج کاری بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔

کمیٹی نے وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا۔ دوست ممالک سے اقتصادی اشتراکِ عمل سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزرا نے اہداف کے حصول کے لیے مختلف منصوبے پیش کیے۔ کمیٹی نے سرمایہ کاری سے متعلق ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب بھی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ اس کونسل کی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیے۔

SIFC Apex Committee Meeting

UAE TO INVEST $10 BILLION

PROJECTS REVIEWED

DEVELOPMENT EVALUATED