Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات، رپورٹ میں اہم انکشافات

چھالیہ کی اسمگلنگ میں سی ٹی ڈی کی بکتر بند گاڑی استعمال کی گئی، ایک اہلکار نے چھالیہ رکھنے کے لیے گودام بھی بنا رکھا ہے، رپورٹ
شائع 25 مئ 2024 11:10pm

کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے تعلق کی داستان طویل ہونے لگی۔ گلشن معمار میں چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کارروائی میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

اے ایس پی اورنگی نے سارا کچا چٹھا کھول دیا۔ رپورٹ میں بتایا کہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں سی ٹی ڈی کی بکتر بند گاڑی استعمال کی گئی، ایک اہلکار نے چھالیہ رکھنے کے لیے گودام بھی بنا رکھا ہے ۔

اے ایس پی اورنگی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تین بسوں میں چھالیہ اسمگل کی گئی، پتہ چلاجائے وقوع پربکتربند اورسادہ لباس مسلح افرادبھی موجود ہیں، پولیس کے پہنچنے تک دوبسیں خالی کی جاچکی تھیں، تیسری بس سے چھالیہ کی منتقلی کاکام جاری تھا۔

رپورٹ کےمطابق اسمگلنگ میں سی ٹی ڈی کی بکتربنداستعمال کی گئی، کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالے اسمگلربلال کواپنی گاڑی میں فرارکرایاگیا، سی ٹی ڈی اہلکارکاگھربطورگودام استعمال ہوتاتھا، سب انسپکٹرانارخان نےاسمگلنگ کےلیےبکتربندکااستعمال کیا۔

CTD