Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ برآمد، پادری کے خلاف مقدمہ درج

خفیہ کیمرے کا سی سی ٹی وی ڈسپلے پادری کے فون سے منسلک تھا
شائع 25 مئ 2024 10:40pm

خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے والے کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے مراد نگر میں گنگا نہر کے قریب واقع خواتین کے واش روم سے ایک خفیہ کیمرہ ملا جس پر پولیس نے سخت ایکشن لے لیا۔

پولیس کی جانب سے ایک پادری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اپنے فون پر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھتا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے کپڑے بدلنے کے دوران چھپا کیمرہ دیکھا۔

واقعے کے فورا بعد خاتون نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔

بھارتی ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چند یادو کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرنے والے پادری مکیش گوسوامی نے چینجنگ روم میں مبینہ طور پر کیمرا نصب کیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات میں بتایا کہ خفیہ کیمرے کا سی سی ٹی وی ڈسپلے پادری کے فون سے منسلک تھا۔

ڈپٹی کمشنر چند یادو نے مزید کہا کہ مکیش گوسوامی جن کے خلاف پہلے ہی چار مقدمات درج ہیں، فی الحال مفرور ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے جگہ جگہ سے تجاوزات ہٹانا شروع کر دی ہیں۔ چینجنگ روم جہاں سے کیمرہ ملا اسے کمرے کو بھی گرا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

india

FIR