Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردک پانڈیا اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی تصدیق؟

ہاردک پانڈیا سے پراپرٹی کا 70 فیصد حصہ مانگنے کی خبریں وائرل
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 11:00pm

ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، وہیں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین مزید تشویش کا شکار ہوگئے۔

علیحدگی کی خبریں چلنے کے بعد ہارک پانڈیا کی اہلیہ پہلی بار عوام کے درمیان نظر آئیں جس میں انہیں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق سوال نتاشا سے پوچھا گیا تو انہوں نے نظریں جھکائے کہا آپ کا شکریہ اور یہ کہہ کر آگے بڑھ گئیں۔

جبکہ نتاشا نے ایک ہنٹ پوسٹ بھی کی ہے جو کہ بہت وائرل ہو رہی ہے ، پوسٹ میں ایک تصویر کے ساتھ یہ لکھا کہ ”کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے۔“

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشا کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صارفین یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ میڈیا پر چلنے والی نتاشا اور ہاردک کی طلاق کی خبریں درست تھیں۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی؟

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نتاشا نے ہاردک پانڈیا سے پراپرٹی کا 70 فیصد حصہ مانگا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا پر آکر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اب اُن کی سابقہ اہلیہ بن جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس پوری صورتحال میں ابھی تک بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔