Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنا ہاتھ کے پیدا ہونے والے بچے کو ’آئرن مین‘ کا ہاتھ مل گیا

جارڈن ماروٹا مصنوعی بازو حاصل کرنے والا اب تک کا سب سے کم عمر ترین بچہ بن گیا
شائع 25 مئ 2024 10:18pm

دائیں ہاتھ سے محروم بچے کو مشہور امریکی سپر ہیرو ’آئرن مین‘ کا بازو تحفے میں مل گیا جس کے بعد اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

’بائیونک بازو‘ حاصل کرنے والے ننھے بچے جارڈن ماروٹا کے چہرے پر مسکراہٹ کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھل گئے۔

5 سالہ جارڈن ماروٹا مصنوعی بازو حاصل کرنے والا اب تک کا سب سے کم عمر ترین بچہ ہے۔

بچے کی والدہ ایشلے ماروٹا نے بتایا کہ جارڈن کی زندگی کو بدلنے والے ’آئرن مین طرز کے مصنوعی بازو‘ نے میرے بیٹے کا اعتماد بحال کیا ہے۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ جارڈن ’آئرن آرم‘ حاصل کرنے کے بعد اب اپنی سائیکل کے دونوں ہینڈلز کو پکڑ کر چلا سکتا ہے۔

مصنوعی بازو 3D پرنٹ شدہ جسے برسٹل میں قائم اوپن بایونکس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

اوپن بایونکس کی شریک بانی سمانتھا پائن نے کہا کہ ہم جارڈن کے لیے بہت خوش ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ اپنے آئرن بازو کا استعمال کیسے کرتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 11 سالی ہولی لوونڈز نے ”آئرن مین“ کا بازو نصب کروایا تھا۔

America

HANDS