Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹی 20 میچ میں 23 رنزسےشکست دے دی

پاکستان کی ٹیم184رنزکےتعاقب میں160رنزپرڈھیر ہو گئی
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 10:05pm

انگلینڈ نےپاکستان کودوسرےٹی 20 میچ میں 23رنزسےشکست دےدی۔ پاکستان کی ٹیم 184رنزکےتعاقب میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیا تو گرین شرٹس 184رنزکے تعاقب میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔

کپتان جوزبٹلر51گیندوں پر84رنزبناکرنمایاں رہے ،ول جیکس نے37اورجونی بیئراسٹونے25رنزکی اننگزکھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے36رنزکےعوض 3وکٹیں حاصل کیں،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی بولرزنےآخری5اوورزمیں انگلینڈکو39رنزتک محدودرکھا۔

پاکستان ٹیم 184 رنزکے تعاقب میں 160 رنز بھی نہیں بنا سکی، فخرزمان کے 45 ،بابراعظم کے 32 رنزٹیم کوجیت نہ دلاسکے۔افتخاراحمدنے23،عمادوسیم نے22رنزکی اننگزکھیلی۔

محمدرضوان صفرپرآؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 ،شاداب خان 3 رنزبنا سکے،اعظم خان نے11 اورشاہین آفریدی نے 9 رنزاسکورکئے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

t20 world cup 2024

pak vs england