Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک روزہ حج پیکج کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

سعودی حکام کے مطابق اس پری پیڈ پیکج کے کئی فوائد حاصل ہوں گے
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 08:42pm

مکہ کے مکینوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کیے جانے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس حوالے سے غور کررہے ہیں کہ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے لیے مکہ کے قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے۔

حکام نے ابتدائی طور پر اسے پری پیڈ پیکج کا نام دیا ہے اور اس حج پیکج کو مکہ کے مکین صرف یوم عرفات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے یعنی انہیں صرف یوم عرفات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

حج کے دوران بھیک مانگنے والوں کو کتنی سزا ہوگی؟

اس منصوبے کے تحت مکہ کے جنوب مشرق میں عرفات اور مناسک حج سے منسلک دو مقدس مقامات میں رہائش شامل نہیں ہے۔

  • مذکورہ پیکج سے فائدہ اٹھانے والے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوں گے جہاں انہیں ظہر کی نماز کے بعد عرفات لے جایا جائے گا۔

  • جہاں وہ حج پرمٹ حاصل کرنے کے لیے حکام کو یہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ماضی میں حج نہیں کیا تھا اور مکہ میں اپنے رہائشی معلومات فراہم کریں گے۔

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

  • وہ عرفات میں بسوں کے اندر ہی رہیں گے جب کہ دن میں مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ اگلے دن مکہ کے مشرق میں واقع وادی منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمع ہوں گے۔

  • وہ مکہ میں اپنے گھروں میں رات گزاریں گے کیونکہ متعدد مسلمان علما نے مکہ کے باشندوں کے لیے جن کے پاس منیٰ میں رہائش نہیں ہے، اس کی اجازت دے دی ہے۔

Hajj

Hajj 2024

HAJJ OPERATION