Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھالو کا آدھا گلا گوشت کھانے والی فیملی کے دماغ میں کیڑے پڑ گئے

پوری فیملی گوشت کا استعمال کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گئی
شائع 25 مئ 2024 07:44pm

امریکا سے تعلق رکھنے والی پر ایک فیملی پر مشکل وقت آیا جب وہ ’بھالو کا گوشت‘ کھانے کے بعد اسپتال منتقل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرز ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی خاندان کی جانب سے بھالو کا گوشت کھانے کے بعد ان کے حالت غیر ہوگئی جس کے بعد اُن کے دماغ میں کیڑے پڑ گئے۔

یہ واقعہ سال 2022 میں اُس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ شخص آنکھوں کی جلن، تیز بخار اور پٹھوں کے درد جیسی علامات کا شکار ہوکر بار بار اسپتال منتقل ہورہا تھا۔

میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس شخص اور اُس کی پوری فیملی نے کالے ریچھ کا کم پکا ہوا گوشت دعوت میں کھالیا تھا جس کے باعث ان کے دماغ میں رینگنے والے کیڑے پیدا ہوگئے جنہیں trichinellosis کہتے ہیں، یہ کیڑے عام طور پر جنگلی جانوروں سے پیدا ہوتے ہیں اور جسم سے گزر کر دماغ تک پہنچ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچھ کا گوشت فریزر میں ایک ماہ سے زائد رکھا گیا تاہم اس کا رنگ سیاہ ہوچکا تھا۔

خاندان کے پانچ دیگر افراد جن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل تھی، ان میں انہی کیڑوں کی تشخیص ہوئی۔ تمام اہلخانہ کا علاج البینڈازول (albendazole) نامی دوا سے کیا گیا، جو کیڑوں کو جسم کی توانائی جذب کرنے سے روکتی ہے اور انہیں مار دیتی ہے۔

America