امتحان میں لکھے لطیفوں نے طالبعلم کو 5 مارکس ایکسٹرا دلوا دئے ، ویڈیو وائرل
امتحانی پرچے میں طالبعلم کے جواب نے ٹیچر کو ہنسنے پر مجبور کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالبعلم نے امتحام میں پیپر شیٹ پر مزاحیہ طرز کے جواب لکھ کر انٹرنیٹ صارفین کے دن کو خوشگوار بنا دیا۔
مذکورہ پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ بچے نے گرامر کے سوال کے توڑ مروڑ کر منفرد جواب دیے۔
طالبعلم سے امتحانی پرچے میں سوال کیا گیا کہ سنیکت ویانجن کا (مرکب تلفظ) کیا ہے؟ جس پر طالب علم نے جواب لکھا کہ “مٹر پنیر اور تمام سبزیاں مشترکہ کھانے ہیں۔ یعنی جب دولفظ آپس میں ملتے ہیں تو اسے ’سنیکت ویانجن‘ کا تلفظ تیار ہوتا ہے۔
اب امتحانی شیٹ میں جوابات دیکھ کر ٹیچرنے فیل کرنے کے بجائے طالبعلم کے مزاحیہ طرز کے جواب دیکھ کر اسے 10 میں سے 5 نمبر دے کر سرپرائز کر دیا۔ ٹیچر بچے کے دلچسپ جواب دیکھ کر اپنی ہنسی کو قابو نہ کرسکیں اور طالب کو آدھے ماسک دے دیے۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ طالبعلم اپنی مزاحیہ ذہنی صلاحیت کے لیے پورے نمبروں کا مستحق ہے۔
Comments are closed on this story.