Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی میں کون سی چیزیں گرمی میں خطرناک ہوسکتی ہیں؟

سخت گرمی میں کون سی چیزیں گاڑی میں رکھنے سے گریز کریں
شائع 25 مئ 2024 05:57pm

کراچی بالخصوص پورے پاکستان میں اس وقت گرمی کی لہر عروج پر ہے۔ شدت سے آگ برساتا سورج ہر چیز کو گرما رہا ہے ایسے میں دیگر احتیاط کے علاوہ اپنی کار میں بعض چیزیں رکھنے سے گریز کریں یا احتیاط کریں۔

جی ہاں! گرمیوں کے موسم میں گاڑی کے اندر سامان رکھنا آپ کے لیے نقصان کھڑا کرسکتا ہے۔ طبی ماہرینبھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی کے اندر کونسی چیزیں ہر گز نہیں رکھنی چاہئیں؟

تو آئیے جانتے ہیں کہ گرمیوں کے سیزن میں گاڑیوں کے حوالے سے کیا احتیاط پر عمل کرنا ضروری ہے۔

پانی کی بوتلیں یا پلاسٹک کے برتن

شدی گرمی کے باعث یہ گرم ہوکر پگھل سکتے ہیں اور پھٹ بھی سکتے ہیں۔

ادویات

گرمی دواؤں کی طاقت کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے وہ کم موثر یا نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں۔

الیکٹرانکس کے آلات

گرمی یا لوح کے دوران گاڑی کے اندر رکھی یہ چیزیں جن میں بیٹریاں، اسکرینز ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کے اندرونی اجزاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

کھانے پینے کی اشیا

دودھ، گوشت اور انڈے جیسی خراب ہونے والی چیزیں جلدی خراب ہو سکتی ہیں۔

ایروسول کین

گرمی ان کے پھٹنے یا لیک ہونے کا سبب بن سکتی ہے، جو نقصان دہ کیمیکل خارج کر سکتی ہے۔

آتش بازی اور آتش گیر مواد

گرمی ان کو بھڑکا سکتی ہے، جس سے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

میک اپ اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات

گرمی ان کے پگھلنے، خراب ہونے یا کم موثر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

موسیقی کے آلات

انتہائی گرمی الیکٹرانکس، تاروں اور دیگر اجزاء کو ڈرائیور کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

جاندار

پالتو جانوروں، بچوں یا بوڑھوں کو کبھی بھی گرم کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ یہ جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Hot Weather

KARACHI HOT WEATHER