Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ابراہیم رئیسی کی موت پر روسی صدر کا چونکا دینے والا انکشاف

ابراہیم رئیسی کے ساتھ اڑ رہے ہیلی کاپٹر روسی تھے، لیکن جو گرا وہ کس ملک کا تھا؟
شائع 25 مئ 2024 04:02pm

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر عہدیداروں کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی موجودگی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ابراہیم رئیسی کے ساتھیوں نے دو روسی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جو ان کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ اسی علاقے میں پرواز کر رہے تھے تاہم ایرانی صدر جس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے وہ امریکی ساختہ تھا۔

عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا حکم، اسرائیل کا فیصلہ ماننے سے انکار

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روسی ساختہ دونوں ہیلی کاپٹر حفاظت کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچ گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے ساتھ عہدیداروں نے دو روسی ہیلی کاپٹروں پر ایک ہی حالات میں ایک ہی راستے پر محفوظ سفر طے کیا اور بنا کسی پریشانی کے پہنچ گئے۔

روسی صدر پوتین نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ان کے ایران سے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

خیال رہے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو گذشتہ اتوار کی شام حادثہ پیش آیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکی بیل 412 ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

Russian President

helicopter

Ebrahim Raisi

President Vladimir Putin

helicopter crash

Iran Helicopter Crash

Iran President Helicopter Crash