ڈیرہ اسماعیل خان میں بس پر دہشت گردوں کا حملہ، مسافروں کو اغوا کرنے کی کوشش
دہشتگردوں نے طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا۔
پولیس کے مطابق بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر گاڑی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور بس کو آگ لگا دی۔ آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی، دہشتگردوں نے طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کی اجچکی ہے۔
Dera Ismail Khan
Tehreek Taliban Pakistan (TTP)
Terrorist Attack on Bus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.