Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاتھوں سے نہ ہوئی تو بھارتی لڑائی کے لیے گاڑیاں ٹکرانے لگے

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی
شائع 25 مئ 2024 03:46pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس، بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس، بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کا صار ف سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست میں کچھ ایسا ہوا ہے، جس پرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ادوپی میں دو گروپوں کے درمیان انوکھی لڑائی ہوئی ہے، جہاں گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور لاتے برسانے کے بجائے سیدھا گاڑیاں ہی دے ماری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 18 مئی کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروپ کے افراد سفید اور گرے رنگ کی دو کاریں ایک دوسرے کو مارتے رہے۔

مودی کے ہم شکل مسلمان رکشہ ڈرائیور کی زندگی ہی بدل گئی

ایک دوسرے کو کاروں کے ذریعے نقصان پہنچانے کے دوران واقعے میں 1 شخص زخمی ہو گیا تھا، جبکہ ویڈیو میں 6 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم 4 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں لڑائی رقم کے تنازع کے باعث شروع ہوئی تھی۔

india

Car

Indian Media

HIT