Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان نے بحر ہند میں اپنا جنگی جہاز ’پی این ایس اصلت‘ تعینات کردیا

یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، آئی ایس پی آر
شائع 25 مئ 2024 02:48pm

پاک بحریہ نے بحر جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کردیا ہے۔ پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندر گاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندر گاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔