Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کا مسئلہ ہماری حدود اور کے الیکٹرک کی پالیسیاں سمجھ سے باہر ہیں، سعید غنی

بل ادا کرنے والے کو 24 گھنٹے بجلی ملنی چاہئے، وزیر بلدیات
شائع 25 مئ 2024 02:32pm

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بجلی کا ایشو ہماری حدود سے باہر ہے، کےالیکٹرک کی پالیسیز بھی سمجھ سے باہر ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ جیب سے خرچ کرکے بجلی نہیں دے سکتا، ہم بجلی چوری کوسپورٹ نہیں کریں گے۔

کے الیکٹرک نے عوام پر بجلی گرانے کا 7 سالہ منصوبہ تیار کرلیا

سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ سے باہر ہیں، کسی ایک کی سزا پورے معاشرے کو نہیں دی جاسکتی، اسی وجہ سے شہریوں کو مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے، سڑکوں پر نکلنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جاتی ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ جو بل دیتے ہیں انہیں بجلی ملنی چاہئے، بجلی چوری کا بوجھ بھی بل ادا کرنے والے اٹھاتے ہیں۔ بل ادا کرنے والے کو 24 گھنٹے بجلی ملنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی کا بل بھی ادا کرنا چاہئے، لوگ اگر پانی کا بل نہیں دیتے تو ہم پانی بند نہیں کریں گے۔

Saeed Ghani

K Electric