Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹ ڈالنے بھی اکیلی آئیں، کانز میں بھی تنہا، کیا ایشوریا اور نند کی لڑائی شدت اختیار کر گئی؟

ایشوریا رائے سے متعلق مداح تشویش میں مبتلا
شائع 25 مئ 2024 01:40pm
تصویر بذریعہ: بھارتی سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی سوشل میڈیا

معروف بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے جہاں سب کی توجہ اپنے دلچسپ شخصیت اور خوبرو انداز سے حاصل کر لیتی ہیں، وہیں اب ان سے متعلق چند ایسی خبریں بھیی سامنے آ رہی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ایشوریا رائے 2 مقامات پر سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، ایک فلم انڈسٹری کے عالمی میلے کانز میں اور دوسرا الیکشن میں ووٹ ڈالتے وقت۔

اگرچہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی سب کو اپنی جانب کھینچ رہی تھی، تاہم اسی دوران میڈیا کی نظریں ایشوریا کے شوہر اور سسرالیوں پر تھی، جو کہ ان ہم مواقع پر اداکارہ کے ساتھ دکھائی نہ دیے۔

کانز کے میلے میں بھی ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے زخمی حالت میں تنہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی تھیں۔

ایشوریہ رائے نے ماں برندا کی سالگرہ آرادھیا کے ساتھ منائی

ایشوریا رائے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کے دوران موجود تھیں تاہم ان کا زخمی ہاتھ تو سب کی توجہ حاصل کر ہی رہا تھا لیکن اداکارہ کے مداح تجسس میں مبتلا تھےکہ اس مشکل وقت میں ان کے شوہر کہاں ہیں؟َ

واضح رہے اس سے قبل ایشوریا کی نند شویتا بچن کی سالگرہ کی تقریب میں بھی ابھیشیک اور ایشوریا غیر حاضر تھے بعدازاں ابھیشیک کی جانب سے اپنی بہن کو بذریعہ ویڈیو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔

جبکہ اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر اداکارہ اور ابھیشیک بچن کے درمیان تعلقات خراب ہونے اور طلاق جیسی خبریں بھی زور پکڑ رہی تھیں۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

جبکہ امیتابھ بچن، کی اپنی پوتی کے ساتھ شویتا بچن کے بچوں کی تصویر کی حقیقت بھی سب کو تجسس میں مبتلا کر رہی تھی کیونکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر کراپ کر کے اپنی بیٹی اور بگ بی کی ہی تصویر اپلوڈ کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران تھے۔

سوشل میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور ان کی نند کے درمیان تعلقات خراب ہیں، تاہم ان کی دعوؤں کی تصدیق اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

اگرچہ اداکارہ اور ان کے سسرال سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم اس کے باوجود ایشوریا رائے ان خبروں پر کان نہیں دھر رہی ہیں اور نہ ہی ان پر ردعمل دے رہی ہیں۔

Bollywood actress

family

Indian Media

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

rumors

shweta bachchan