Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ریکھا نے ”اوم شانتی اوم“ کے دیوانگی دیوانگی گانے کے لیے تین دن تک مشق کی

اس فلم میں ہندی فلم انڈسٹری کے 31 اداکاروں نے کیمیو کردار ادا کیے تھے
شائع 25 مئ 2024 01:06pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

فرح خان نے کہا ہے کہ، ریکھا واحد اداکارہ تھیں جوفلم اوم شانتی اوم کے ستاروں سے بھرے گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ کی ریہرسل کے لیے آئی تھیں۔

فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ تجربہ کار اداکارہ ریکھا واحد فنکارہ تھیں، جنہوں نے اوم شانتی اوم کے گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ میں اپنی خصوصی اداکاری کے لیے تین دن تک مشق کی۔

عامر خان سے دباو میں آکر شادی کی تھی، سابق اہلیہ کرن راو کا اعتراف

2007 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے گانے کو وشال شیکھر نے کمپوز کیا تھا اور اس میں ہندی فلم انڈسٹری کے 31 اداکاروں نے کیمیو کردار ادا کیے تھے۔

یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے فلم ساز فرح نے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے فلم کے اس ایک گانے کے لئے اتنے سارے ستاروں کو اکٹھا کیا تھا۔

کیا انیل کپور بگ باس کے نئے میزبان ہوں گے

فرح نے یہ بھی بتایا کہ، ریکھا، جو گانے میں نظر آنے والی چند تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، تین دن تک ریہرسل کے لئے آئی تھیں، جس نے فرح کو کافی الجھن میں ڈال دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے 69 سالہ اداکارہ گانے کی شوٹنگ، وقت کی پابندی، اپنی ساڑی پہننے اور اپنا میک اپ کرنے کے حوالے سے مخلص تھیں۔

ریکھا جی اکیلی تھیں، جنہوں نے مشق کی۔ تین دن تک وہ ریہرسل کرتی رہی، یہاں تک کہ ہم بھی حیران تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ ہم نے کہا کہ ’ہم ان کے ساتھ کیا مشق کریں؟‘ لیکن انہوں نے کہا، نہیں، مجھے آکر یہ کرنا ہے۔ وہ آئی، ریہرسل کی، اپنی ساڑھی پہنی، اپنا میک اپ خود کیا اور کہا، ’سہ پہر تین بجے میں آجاؤں گی۔ کچھ لوگ دیر سے بھی آتے تھے،‘’ انہوں نے کہا۔

اس گانے میں سلمان خان، سیف علی خان، دھرمیندر، پریانکا چوپڑا، کاجول، تبو، رانی مکھرجی، ودیا بالن، پریتی زنٹا، بوبی دیول اور لارا دتہ شامل تھے۔

فرح خان نے آخری بار 2014 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ امکان ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم ’میں ہوں نا‘ کی طرح ایک نئی ایکشن کامیڈی فلم کے ساتھ ہدایتکاری میں واپسی کریں گی اور اس کے لئے انہوں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔

lifestyle

showbiz celebrities

bolly wood