Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشعال ملک نے بھارت سے اپنے شوہر کے ساتھ ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ بھارت سے ملاقات کے تحفظ کا تحریری حکم نامہ لے، مشعال ملک
شائع 25 مئ 2024 01:00pm

مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مشعال ملک نے یاسین ملک کی قید کو مزید ایک سال مکمل ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو یکطرفہ عمر قید سنائی تھی جو کہ پھانسی کی سزا میں تبدیل کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس سال سے میری اور میری بیٹی کی یاسین ملک سے ملاقات نہیں کروائی گئی، دنیا کا کوئی قانون خاندان کو ملنے سے نہیں روکتا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت قیدیوں کے لیے جینیوا کنوینشن کا دستخط کنندہ ہے، لیکن آج تک بھارت کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت سے ملاقات کے تحفظ کا تحریری حکم نامہ لے۔

Indian occupied Kashmir

Mashal Malik

Yaseen Malik