Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنچری بنائی تو ’پپّا کی مرسڈیز‘ بابر کی

بابر اعظم کی مداح نے بڑا اعلان کردیا
شائع 25 مئ 2024 12:54pm

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک مداح نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری مارنے پر انہیں اپنے ’پپا‘ کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کر دیا۔

برمنگھم میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پُر جوش جذباتی مداح نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت کے ارمان بارش میں بہہ گئے، جس کے بعد ساری امیدیں آج برمنگھم میں ہونے والے میچ سے جڑ گئی ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

وائرل ویڈیو میں جذباتی مداح نے صرف ایک جیت پر کپتان بابر اعظم کے لیے اپنے پپّا کی مہنگی گاڑی مرسیڈیز کی چابی دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ

مداح کا کہنا ہے کہ میں اپنے پپا کو بتا کر آگئی ہوں کہ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو ان کی مرسیڈیز بابر اعظم کو دے دوں گی، پاکستان کی جیت پر ایسا ہزاروں مرسیڈیز قربان ہیں۔

Mercedes for Babar Azam

Babar Azam Fan