Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ کردیا

اضافے کے بعد کون سے ہائی وے پر ٹول ٹیکس کتنا دینا ہوگا؟
شائع 25 مئ 2024 12:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی ویز، ایم ون، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کیا گیا ہے۔

حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا آج سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔

ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا۔

ایم 3 لاہورعبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 390 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگیا۔

ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے پر کار ٹول ٹیکس 510 سے 650 روپے مقرر کردیا گیا۔

اور ایم 14 پر کار کا ٹول ٹیکس 440 سے بڑھا کر 550 روپے ہوگیا۔

national highway authority

Toll tax